اہم خبریں

فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں کو ڈیجیٹل وار ختم کرنے کا مشورہ دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں ڈیجیٹل وار ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی بھی فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ساتھ فنکاروں کے نمبر اور ایڈرس آوٹ کرننے کے خلاف شروع ہونے والی جنگ پر بنا کسی کا نام لیے بول پڑیں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں کے درمیان جو ڈیجیٹل وار شروع ہوگئی ہے اسے ختم کریں، ایسا نہ کریں،ایک دوسرے کے نجی معاملات میں نہ الجھیں، ایک دوسرے کو عزت دیں، ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں، جئیں اور جینے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، جس کو ملنا ہے، جہاں سے ملنا ہے وہ ملے گا لیکن اس طرح ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیجنا، ایک دوسرے کے فون نمبرز اور ایڈریس شیئر کرنا صحیح نہیں ہے، جو ایسا کر رہا ہے اُسے کرنے دیں آپ اپنا آپ دیکھائیں، ڈیجیٹل وار بھی سب کے لئے تباہی کا باعث بنتی ہے ۔

متعلقہ خبریں