کراچی (نیوز ڈیسک ) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سے غداری ہے، کبھی آپ کو کھیلنے کیلئے 9 مئی مل جاتا ہے، اب آپ کو کھیلنے کیلئے حمو دالرحمن کمیشن رپورٹ مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکہ کی کینیڈا کو شکست
کراچی میں انصاف لائرز فورم سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے صرف حمود الرحمان کمیشن کی رپارٹ پڑھنے کا کہا کچھ غلط نہیں کیا۔
عارف علوی نے کہا کہ موجودہ صدر نے استثنیٰ لیا ہوا ہے ، میں پیش ہوتا تھا،مجھ پر بندوقیں سپلائی کرنے کا مقدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں کا آپ پر اعتماد نہیں ہوگا، معیشت کو تباہ نہ کریں ، کیا ایم کیو ایم کراچی سے جیت سکتی ہے؟
عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرو، عمران خان کو رہا ، مینڈیٹ واپس ، ظلم وزیادتی بند کرو، بانی پی ٹی آئی بدلہ لینے والا نہیں، سابق وزیراعظم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔