اہم خبریں

آ ج2جون بروز اتوار 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزیدپڑھیں: مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے، وزیراعظم
اتوار کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش/ بونداباندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):بلوچستان: بارکھان 06، گلگت بلتستان: اسکردو 04، بگروٹ، استور 03، گلگت 01، پنجاب: مری میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، سبی48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، پسنی47، بھکر، خیرپور، نورپور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرنوالہ، جھنگ، منڈی بہاؤلدین، موہنجوداڑواور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہا۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

متعلقہ خبریں