راولپنڈی(نیوزڈیسک) غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا پانے والے وفاقی سیکرٹری کو غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت مل گئی۔
سول جج عادل سرور نےگرفتار وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزیدپڑھیں:ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،اعظم تارڑ
عدالتی حکم کے ساتھ ہی سرکاری افسر کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کردیا۔ عدالت نے سرکاری افسر کو آئندہ محتاط رہنےکا حکم دیا ہے۔
خیال رہےکہ عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔
فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔