اہم خبریں

ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،اعظم تارڑ

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدم برداشت کا کلچر بہت تکلیف دہ ہے، معاشرتی رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔

مزیدپڑھیں:کھانسی سے 35 سالہ چینی شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا وژن برداشت کرنے والا معاشرہ تشکیل دینا تھا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مذہبی روادری کے حوالے سے ایسا ملک نہیں تھا جیسا افغان جنگ کے بعد آپ نے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ہم سے 60 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی، وفاقی حکومت نے ریمانڈ کی مدت 14دن سے بڑھا کر 40 دن کی ہے۔

متعلقہ خبریں