بیجنگ(نیوزڈیسک)کھانسی کے دوران 35 سالہ چینی شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ران کی ہڈی (femur) کو جسم کی سب سے سخت ہڈی سمجھا جاتا ہے لیکن چین میں کھانسی کے دوران ایک شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ سامنے آنے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔
چین کے صوبے فوجیان کے اسپتال میں یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں معائنے کیلئے آئے مسٹر پی نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہیں تیز کھانسی کے فوراً بعد شدید درد محسوس ہوا تھا لیکن انہوں نے اسے صرف درد سمجھ کر نظر انداز کردیا بعد میں درد کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا۔
ڈاکٹرز نے مسٹر پی کی بات سننے کے بعد انہیں کچھ ٹیسٹ تجویز کیے اور بعد ازاں ڈاکٹرز نے ایکسرے نتائج دیکھ کر مسٹر پی کی ران کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق کی۔
مزیدپڑھیں:سات عشق کیے، 28 خواتین شادی کی پیش کش کر چکیں، چاہت فتح علی خان
اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے ڈائریکٹر ڈونگ ژونگ کے مطابق کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹنےکا واقعہ فریمر فریکچر کے طور پر پیش آیا، فریمر فریکچر عام طور پر سنگین صدمے یا حادثے کے نتیجے میں بڑی عمر کے لوگوں کو پیش آسکتا ہے لیکن مسٹر پی کی عمر بھی اتنی نہیں کہ انھیں فریمر فریکچر کا سامنا کرنا پڑتا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسٹر پی کی صحت، کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی سے متعلق جانچ پڑتال کی، ساتھ ہی ان کا bone density ٹیسٹ بھی کروایا گیا، نتائج میں پتہ چلا کہ مسٹر پی کی bone density ایک 80 سالہ آدمی کی طرح تھی۔
ٹیسٹوں اور کی گئی جانچ پڑتال کے بعد تصدیق ہوئی کہ مسٹر پی ہڈیوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں لیکن انکی سوفٹ ڈرنک پینے کی عادت، ناقص خوراک اور ورزش کی کمی نے ان کی ہڈیاں ناقابل یقین حد تک نازک بنا دی ہیں۔
مزید براں 35 سالہ شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ پانی کی جگہ کاربونیٹیڈ مشروبات کا استعمال کرتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ایسے مشروبات کا طویل تک استعمال ہڈیوں کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے۔