اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہو گئیں ، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر 11 بجے باہر گئی تھیں جو تاحال واپس نہیں آئیں۔
ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی جس پر پولیس نے سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کر دی۔
مزیدپڑھیں:عیدالاضحیٰ 2024 پر کتنی سرکاری تعطیلات متوقع ہیں؟ لنک پر کلک کریں
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے تلاش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔