اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 11 فیصد تک بڑھ گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 21 اعشاریہ 40 فیصد ہوگئ۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رواں ہفتے 14 اشیاء مہنگی 14 سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 6 روپے 63 پیسے مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق
مزید پڑھیں :صوبہ پنجاب میں 229 لوکل گورنمنٹس ایڈمنسٹریٹرز کی منظوری
رواں ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 3 روپے 51 پیسے مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں دال ماش 10 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 2 روپے 57 پیسے مہنگے ہوئے۔
ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ،آلو سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔ رواں ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 15 روپے 77 پیسے سستے ہو گئے۔ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 150 روپے 69 پیسے سستا ہوا۔ رواں ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 34 روپے 33 پیسے سستا ہوا۔ رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی۔ ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت 36 پیسے کم ہوئی،
مزید پڑھیں :ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، علیمہ خان
رواں ہفتے دال مونگ ،دال مسور چاول بھی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل۔ ایک ہفتے کے دوران مٹن،گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادھر دوسری جانب مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ ماہ جون سے ایل پی جی سستی کر دی گئی،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا گیا۔ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلندر کی نئی قیمت 2 ہزار 768 روپے 23 پیسے مقر۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 60 روپے فی کلو ہو گئی۔