راولپنڈی(نیوز ڈیسک )عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزیدپڑھیں: لاہور جنرل ہسپتال میں خاتوں کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی درخواست پر ان کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کی درخواست دائر کردی ہے جب کہ سابق وزیراعظم نے بشریٰ بی بی کے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال میں کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔