اہم خبریں

بجلی بم گرانے کی تیاری ، 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے عوام پر ایک بار پھر الیکٹرک بم گرانے کی تیاری کر لی، ایک ماہ تک بجلی 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما نائلہ کا ایک اور اعزاز ،لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خیر سگالی سفیر مقرر
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کے ایندھن لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حصے کے طور پر قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریباً 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی نہیں بنائی گئی۔ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار ایک ماہ میں 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ خبریں