لاہور (نیوز ڈیسک )صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں غیر معیاری نوڈلز کھانے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری ہو گئے
بچوں کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے باغبانپورہ بازار سے نوڈلز کے دو پیکٹ خریدے تھے۔خاتون نے بتایا کہ اس نے گھر پہنچنے کے بعد اپنے بچوں کے لیے نوڈلز پکائے، اس نے مزید کہا کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد ان کی حالت خراب ہوگئی۔
بہن بھائیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔متاثرہ کے والدین کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔