کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )بلو چستا ن کے ضلع واشک میں ٹر یفک کا المنا ک حا دثہ۔ خواتین اور بچوں سمیت 27افرادجا ں بحق۔ متعدد زخمی۔ کئی کی حالت تشویشنا ک ۔ ہلاکتو ں میں اضا فے کا خدشہ ۔ لیویز حکام کے مطابق مسا فر بس تر بت سے کوئٹہ جا ری رہی تھی ۔ تیز رفتاری کے با عث گہری کھا ئی میں جا گری ۔
مزید پڑھیں :عد التی خط پر تحفظا ت،یہ انصاف کا قتل ہے، بیرسٹر گوہر
زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا۔ طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا ئے گا۔ لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھ دی گئیں ۔ زخمیو ں کا کہنا حا دثہ رات کو پیش آ یا۔ زخمی اورلا شیں رات بھر وہا ں پڑی رہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا واشک حا دثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہا ر افسوس۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد پولیس کا احسن اقدام ، ’میکنک آن وہیلز‘ سروس کا آغاز
کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا ۔ بھی اظہار افسوس۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی