اسلام آباد(نیو زڈیسک ) اسلام آباد کی دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دوران عدت نکاح کیس میں بانہ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران سماعت کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیں: لیاقت پور ، آئل ٹینکر نہر میں گر گیا،52 ہزار لیٹر تیل بہہ جانیکا خطرہ
عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجوتھا،خالد یوسف اور دیگر پیش ہوئی جبکہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا بھی کمرہ عدالت میں آئے۔دوران سماعت خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کچھ کہنے کے لیے 10 منٹ دیے جائیں، میں بتانا چاہتا ہوں گا کہ میں کس دکھ سے گزر رہا ہوں۔
جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اپنے وکیل سے کہیں کہ آپ کی بات بتائیں۔ جس پر خاورمانیکا نے کہا کہ میرے احساسات میرا وکیل نہیں بتا سکتا۔
خاور مانیکا اصرار کرتے ہوئے پھر کہا کہ مجھے معلوم ہے کیا فیصلہ ہونا ہے۔ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ خاورمانیکا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں۔اس کے بعد خاورمانیکا نے کہا کہ میں تم سے بات نہیں کررہا، عدالت سے کر رہا ہوں۔ جس نعیم پنجوتھا نے کہا کہ خاور مانیکا صرف عدالتی کارروائی میں تاخیر چاہتے ہیں۔
خاورمانیکا نے کہا کہ میں دیہات سے تعلق رکھتا ہوں، میری بیٹی کا سوشل میڈیا پر جعلی طلاق نامہ بنایا گیا، میں غریب آدمی ہوں، میری سن لیں۔ خاورمانیکا کے جملے پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔