اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف کا 4 سے 7 جون تک چین کا دورہ کرنے کا امکان ہے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان اپنے اکاؤنٹ سے ہر ٹویٹ کے ذمہ دار نہیں، پی ٹی آئی
ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔توقع ہے کہ وزیراعظم چینی قیادت کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور ML-1 منصوبے کے فیز II سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جس میں متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔