اہم خبریں

نوازشریف کےصدربننےسےکوئی فرق نہیں پڑےگا، محمدزبیر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) محمدزبیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کےالیکشن میں ایساہی ہوتاہےجوآج ہوا۔ تحریک انصاف کےپارٹی الیکشن کےمعاملے پرزیادتی ہوئی۔ شہبازشریف کےپاس کوئی طاقت نہیں اورعہدےبھی چھین لیےگئے۔ شہبازشریف پا رٹی صد ررہتےہوئے کوئی انقلابی اقدامات نہ کرسکے۔

مزید پڑھیں :وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا،جو چاہے مجھ پر ظلم کرو، ملک ریاض

نوازشریف کےپارٹی صدارت سےہٹنےکےبعدن لیگ کومشکلات کاسامنارہا۔ شہبازشریف کومشکل وقت میں پارٹی صدارت ملی۔ شہبازشریف مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔ ن لیگ کےسپورٹرزجارحانہ سیاست کےقائل ہیں۔ نوازشریف کےصدربننےسےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ ن لیگ کےمفاہمتی بیانیےسےپارٹی کونقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں :متنازع سوشل میڈیا مہم کا بانی پی ٹی آئی کو علم ہی نہیں، بیرسٹر گوہر

ن لیگ کابیانیہ اورسوچ تبدیل ہوچکی ہے۔ حکومت کوپتاہی نہیں کہ عوام کیاچاہتی ہے۔ حکومت کومینڈیٹ ہی نہیں ملازبردستی بٹھادیاگیا۔ پاکستان کی عوام سمجھتی ہے بانی پی ٹی آئی کےساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ عوام کےمسائل ایڈریس کرنےکےسواکوئی چارہ نہیں۔ جوڈیشری نے ہمیشہ سے غلط فیصلے کیے ہیں۔ نواز شریف سمجھ ہی نہیں رہے کہ پاکستان کے لوگ سننا کیا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز

شاندانہ گلزار نے کہا کہ پاکستان میں موروثی سیاست کوقوم مزیدقبول نہیں کرےگی۔ دھاندلی کےنتیجے میں بننےوالی حکومت کوعوام کاخیال نہیں۔ پاکستان کواگرانہوں نےٹھیک کرنا ہوتا40سال پہلےکرلیتے۔ ان لوگوں نےپاکستان کابیڑہ غرق کردیا۔ اداروں سےہماری کوئی لڑائی نہیں ادارے ہمارے ہیں۔

متعلقہ خبریں