اہم خبریں

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی آفس پر نیب کا چھاپہ،فیز ٹو،فیز فور ،فیزایٹ میں پولیس کی بھاری نفری موجود

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بحریہ ٹاؤن راولپنڈی آفس پر نیب کا چھاپہ ۔ چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا۔ پولیس اور نیب کی ٹیم بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو آفس میں موجود ۔ بحریہ ٹاؤن کے عملے سے پوچھ گچھ جاری۔ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزم ہیں۔

مزید پڑھیں :حکومت کی لانگ ٹرم پالیسی نہیں ہے، یہ ڈے ٹو ڈے پر چل رہی ہے،فیصل چوہدری

بحریہ ٹاون جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ فیز ٹو،فیز فور ،فیزایٹ میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ نیب کی ٹیم بھعیہ ٹاون پہنچ گئی، عملہ سے القادر یونیورسٹی کے بارے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نیب کی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی ٹیم، ایلیٹ فورس نیب ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

مزید پڑھیں :سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز

ملک ریاض نے 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لئیے دی تھی۔ بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں۔ نیب نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات کے لئیے چھاپہ مارا۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا دفتر سیل کردیا.

ملک ریاض کے دوسری ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ انکلیو میں بھی چھاپہ. نیب کا بحریہ ٹاون کے بعد اب بحریہ انکلیو میں بھی چھاپہ
نیب ٹیم بحریہ انکلیو پہنچ گئی

متعلقہ خبریں