اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کےخلاف سچےکیسزہیں انہیں سزاملنی چاہیے،نواز شریف

لاہور (اے بی این نیوز    ) صدر ن لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ سب لوگ وہ ہیں جن پرہم سب کوبہت فخرہے۔ راناثنااللہ۔ خواجہ سعدرفیق۔ حنیف عباسی۔ خواجہ آصف اورشاہدخاقان عباسی نےمیرےساتھ جیلیں کاٹی۔ ان سب نے1999میں میرےساتھ جیلیں کاٹی۔ میں اللہ تعالیٰ کابڑا شکراداکرتاہوں ہمیشہ ملک کی تقدیرکوبدلا۔ مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ ملک میں ترقیاتی کام کیے۔

ہمیں روکانہ جاتاتوپاکستان اس خطہ میں منفردحیثیت حاصل کرچکاہوتا۔ پاکستان براعظم ایشیا میں بہت بڑی طاقت ہوتا۔ ہماری حکومت کو نہ ہٹایاجاتا آج پاکستان اس خطے کی بڑی طاقت ہوتا۔
ٹانگیں کھینچنےکاسلسلہ1947سےجاری ہے۔ ہم نےاپنےپاؤں پرخودکلہاڑیاں ماری ہیں یہ مانناپڑےگا۔ اگرخلل نہ آتاتوپاکستان میں غربت نہ ہوتی۔ پاکستان خوشحال ملک ہوتا بیروزگاری ختم ہوجاتی۔ ہمارےزمانے میں ڈالر104روپےتھا۔
مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے نوازشریف کی بطور صدر منظوری دیدی

چاہتاہوں قوم کوبھی پتاچلناچاہیےہماری قوم کاحافظہ کمزورہے۔ ہمارےدورمیں پٹرول65روپے۔ سونا50ہزارروپےتولہ تھا۔ ہمارےہاتھ میں کشکول نہیں تھااپنےزوربازوپرسارےکام کیے۔
2017میں ڈالر 104۔ پٹرول 65روپے فی لٹر ۔ چینی 50روپے اور روٹی 4روپے میں چھوڑ کر گیا تھا۔ کراچی کاامن ہم نےبحال کیا۔ موٹرویزہم نے بنوائیں۔ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ اس ملک میں ہم نےکیاتھا۔ 2016میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا ۔ سٹاک ایکسچینج ہمارےدورمیں مستحکم تھی معیشت تیزی سےآگےبڑھ رہی تھی۔

نعرےکوئی نہ لگائےاگرکسی نےتالی بجانی ہےتو بیشک بجالے۔ بانی پی ٹی آئی نےالقادرٹرسٹ میں460ارب روپےکی ہیراپھیری کی۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کونسے ملک میں وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے۔ پاکستان کےعلاوہ کوئی ملک بتائیں جہاں اس قسم کےفیصلےہوتےہیں۔ ان لوگوں نےپاکستان کےمستقبل کوتباہ وبربادکیا۔ چار۔ پانچ لوگوں نےاس ملک کامستقبل تاریخ کیا۔ مریم نوازاورمیں نے150سےزائد پیشیاں بھگتیں۔ بتایا جائے ہمارے خلاف جھوٹے کیسز کیوں بنائے گئے؟ہمیں جھوٹے کیسزمیں سزائیں سنادی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کےخلاف سچےکیسزہیں انہیں سزاملنی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں ساتھ چلنےکاکہا۔ ملک کی خاطر بانی پی ٹی آئی سے بنی گالہ ملنے گیا۔ بانی پی ٹی آئی کو کہا آؤ پارلیمنٹ میں ہمارے ساتھ مشاور ت کریں۔ بانی پی ٹی آئی میرےخلاف سازش کرنےلندن چلےگئے۔ ہماری حکومت ہٹانے کیلئے لندن پلان بنایا گیا۔

مزید پڑھیں :غضب کی گرمی،لوڈشیڈنگ ،عوام مشتعل،احتجاج،مظاہرین نے موٹر وے بند کر دی

مجھےکہاگیاآپ استعفیٰ دیں اورگھرچلےجائیں۔ میں نےکہاآپ نےجوکرناہےکرلیں نےکبھی استعفیٰ نہیں دیا۔ بانی پی ٹی آئی بتائیں ہمارےخلاف کیا آپ تیسری قوت نہیں تھے۔ آپ بتائیں کیاتیسری قوت آپ نہیں تھے انہی لوگوں نےآپ کی سیاست کی بنیادرکھی۔ پی ٹی آئی کی سیاست کی بنیاد بھی ان لوگوں نے رکھی ۔ ہماری حکومت کےخلاف ہرسازش میں آپ ملوث تھے۔ یہ وہی امپائرتھاجس کاآپ ذکرکرتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی سےکہتاہوں آپ ان سوالوں کاجواب دیں۔ 2018میں جوہواآپ بھی اس کےذمہ دارہیں۔ ہم28مئی والےاورآپ9مئی والےہیں۔ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ آج 28مئی ہے ۔ ہماراضمیرخریدنےکی کوشش کی گئی کہ ایٹمی دھماکے نہ کریں۔
مزید پڑھیں :پاکستان کے مختلف شہروں میں‌ آج بھی سونے کی قیمت 240500 پربرقرار

ہم نے تمام بیرونی قوتوں کے دباؤ کو مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کیے۔ میں نےامریکی صدرکلنٹن سےکہاہم اپنی غیرت کاسودانہیں کرتے۔ مجھے کہاگیا کہ آپ پرپابندیاں لگادی جائیں گی۔ ہماری جگہ کوئی اورہوتاتوایٹمی دھماکےنہ کرتا۔ ہمارے ایٹمی دھماکوں کےنتیجےمیں بھارتی وزیراعظم پاکستان آئے۔ شہبازشریف کی قیادت میں مہنگائی کم ہورہی ہے ۔ شہبازشریف اورمریم نوازکومبارکباد پیش کرتاہوں آپ اچھاکام کررہےہیں۔ آپ ہمت کریں2سال مشکل ہیں اس کےبعدپاکستان ترقی کےسفرپررواں دواں ہوگا۔ یہ مسلم لیگ ن کامشن نہیں پاکستان کامشن ہے۔

سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثارنےمجھے زندگی بھرکیلئےصدارت سےنکال دیاتھا۔ یہ لوگ مجھے واپس لےکرآئے ہیں انہیں خوشی منالینےدیں۔
آپ نےثاقب نثارکافیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ نوازشریف کوبیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرعہدےسےہٹادیاگیا۔ اپنے بیٹے سے تنخوا ہ نہیں لی تھی ثاقب نثار کے بیٹے سے توتنخواہ نہیں مانگی۔

آپ مسلم لیگ ن کی بنیادرکھنےوالےمجھےآپ پربہت فخرہے۔ آپ نےہرمشکل میں مسلم لیگ ن کاجھنڈاتھامےرکھا۔ شہبازشریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبا دیتا ہوں۔ شہبازشریف پورےاستحکام کےساتھ کھڑےرہے۔ سیاست ایک جگہ اورآپ کےساتھ رشتہ اسی طرح مضبوط رہےگا۔ مریم نوازکوبھی مبارکباد دیتاہوں مشکل وقت میں پارٹی کومتحرک رکھا۔

مریم نواز ہرامتحان میں سرخرو ہوئی مبارکباد کی مستحق ہے۔ حمزہ شہبازنےبڑی جوانمردی کےساتھ جیل کاٹی کبھی اف تک نہیں کہا۔ یہ سب کچھ ملک اورآپ سب کیلئےتھا۔ قبل ازیں
مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے نوازشریف کی بطور صدر منظوری دیدی۔ 2017میں سازش کے تحت قائد نوازشریف کو اہل قراردیا گیا۔

مزید پڑھیں :یکم جون سے پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ جانئے

قرارداد کے مطابق تمام سزائیں اورجعلی آرڈرز اپنےانجام کو پہنچے ۔ آج قائد نوازشریف نے اپنی پارٹی کی صدرات سنبھال لی۔ اجلاس نوازشریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اجلاس وزیراعظم کے مالی معاملات کی درستگی کیلئے تمام اقدامات کی تائید کرتاہے۔ اجلاس ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں