اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قہر ڈھا تی گر می میں ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ۔ عوام مشتعل ۔کئی شہروں میں مظا ہرے۔ پشاور میں لوڈشیڈنگ کے ستا ئے عوام سڑ کو ں پر نکل آ ئے۔موٹروے بند کردی۔ مظاہرین اور پولیس کے مذاکرات کامیاب ہونے پراحتجاج ختم ۔ مظاہرین کی انتظامیہ کو 3 جون تک ڈیڈ لائن۔ کہا مطالبات حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے عوام پریشان ۔
مزید پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کیلئےسہولیات فراہم کرنے کا اعلان
کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ کیسکو نے کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے کردیا ۔ تربت۔ سبی۔ نصیر آباد اور جعفر آباد سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ۔ ملک کے طول و عرض میں سورج قہر ڈھانے لگا۔موہنجوداڑواوردادو میں پارہ 50 ڈگری کوچھوگیا۔ بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم۔ ہیٹ اسٹروک کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا۔ چولستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری۔ رحیم یارخان میں 49۔ فیصل آباد میں 47 ۔لاہور میں پارہ 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :اسپین کے وزیراعظم نے فلسطین کو بحیثیت آزاد ریاست تسلیم کر لیا
پی ڈی ایم اے نے آج سے یکم جون کے دوران گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ۔راولپنڈی ۔مری ۔گلیات۔ اٹک چکوال اور جہلم میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی ۔لاہور ۔قصور ۔اوکاڑہ۔فیصل آباداور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان متوقع۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی ۔