اہم خبریں

قوم کومزیددیوارکےساتھ نہیں لگایاجاسکتا،حماد اظہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ 9مئی کے دن میں لاہور میں نہیں تھا اور نہ میں نے کسی ریلی میں شرکت کی ۔ میرےاوپرپنجاب کے12اضلاع میں52ایف آئی آرکاٹی گئیں۔
میرے اوپر تمام جعلی کیسز بنائے گئے ۔ پشاورہائیکورٹ سے مجھےحفاظتی ضمانت ملی ہے۔ میرے خلاف کسی قسم کو کوئی ثبوت نہیں ۔ ملک میں اگرکوئی قانون ہےتومجھےانصاف ضرورملےگا۔ میں موقع پرموجودنہیں تھا پھربھی مقدمات بنادیےگئے۔
مزید پڑھیں :لوڈشیڈنگ،وزیر اعظم نے کل پاور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا کہ میں نے اپنی فیملی کو نہیں دیکھا ۔ الیکشن کےدوران ہرحلقہ میں3۔3امیدوارکھڑےکیے۔ ہم نے پارٹی اور اپنےبیانیےکوختم نہیں ہونےدیا۔
پنجاب میں ہم نےکلین سویپ کیا۔فارم47کےنتیجے میں قائم حکومت جعلی ہے۔ ہمارے اوپر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ میرے گھر پر 11سے زیادہ چھاپے مارے گئے۔والدین کوپریشان کیاگیا۔ 80سال کی عمر میں میرے والد کو پولیس نے گرفتار کیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی اپنےموقف پرقائم ہیں سمجھوتہ نہیں کریں گے،سینیٹرہمایوں مہمند

بانی پی ٹی آئی کی مجھےہدایت تھی کہ آپ نےگرفتار نہیں ہونا۔ اگرپکڑاجاتاتومجھےبھی تشددکانشانہ بنایاجاتا۔ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر میں نے پنجاب میں گرفتاری نہیں دی ۔ ہمارےرہنماؤں پردباؤڈال کرکےپارٹی چھوڑنےکاکہاگیا۔ رؤف حسن کےواقعے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے مجھے منظر عام پر آنے کا کہا۔
مزید پڑھیں :جے یو آئی سے اتحاد ہوا نہیں بات چیت چل رہی ہے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی نے کہا اب وقت ہے آپ پنجاب میں لیڈ کریں ۔ بانی پی ٹی آئی کامجھےحکم تھا کہ اب آپ کےباہرنکلنےکاوقت ہے۔ 8فروری کوعوام نےخوف کی فضا کےباوجودہمیں ووٹ دیا۔
ہمیں الیکشن میں عوام نےدوتہائی سےزیادہ اکثریت دی۔ یہ جس طرح ملک چلاناچاہتےہیں ایسےنہیں چلےگا۔ 2سال کے اندر حکومت میں موجود لوگوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ۔
پی ٹی آئی کےبارےمیں کہاجاتاتھاان کےانتخابات میں امیدوارنہیں ہوں گے۔ معیشت کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ۔ یوم تکبیرکے سلسلے میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بھی کل بند رہیں گی

مزید پڑھیں :
بانی پی ٹی آئی نےپرامن احتجاج کی کال دینی ہے۔ عوام کےسمندرکےسامنے یہ کھڑےنہیں ہوسکیں گے۔ قوم کومزیددیوارکےساتھ نہیں لگایاجاسکتا۔ حکومت کومعلوم ہے کہ عوام نےانہیں مستردکردیاہے۔ پی ٹی آئی کومنظرعام سےہٹانےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔پاکستان کےعوام حق اورسچ کےساتھ کھڑےہوگئے۔ عوام جانتےہیں ان کےمسائل کاحل پی ٹی آئی کےپاس ہے۔

مزید پڑھیں :28 مئی سےیکم جون کے درمیان موسم کیسا رہے گا، جانئے
رہنمان لیگ بلال اظہرکیانی نے کہا کہ ہماری پارٹی آئین کےمطابق الیکشن کرارہی ہے۔ کل کاغذات کی سکروٹنی ہوگی ۔ سب کی خواہش ہے نوازشریف پارٹی صدارت دوبارہ سنبھالیں۔
آئین کےنتیجےمیں سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس منعقدکیاگیا۔ ہم اپنی پارٹی کے آئین کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں :سافٹ ویئر ٹیک پارک اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں تیار

پہلے بھی نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن فیصلے کرتی ہے۔ جماعت میں دوسری کوئی رائےنہیں نوازشریف کوسب پارٹی صدردیکھناچاہتےہیں۔ نوازشریف کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی صدارت کے حق دار ہیں۔ نوازشریف کو سازش کے تحت پارٹی صدارت اور حکومت سے ہٹایا گیا۔
مزید پڑھیں :ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جیل منتقل

متعلقہ خبریں