اہم خبریں

جے یو آئی سے اتحاد ہوا نہیں بات چیت چل رہی ہے، بیرسٹر گوہر

بونیر( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سے اتحاد ہوا نہیں بات چیت چل رہی ہے۔ دونوں طرف سے مذاکراتی ٹیمیں بنادی گئیں ہے۔
پی ٹی آئی پہلے ہی دن سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔ صوبائی حکومت نے مشکل حالات میں تاریخی بجٹ پیش کیا۔

مزید پڑھیں :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا

بجٹ میں صحت کارڈ،ایجوکیشن،پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا خیال رکھا گیا۔ صوبائی حقوق کے حصول کیلئےوزیراعظم سے ملاقات اچھی بات ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کیلئے مزید 10سال رعایت کی جائے۔

مزید پڑھیں :28 مئی سےیکم جون کے درمیان موسم کیسا رہے گا، جانئے

گورنر آئینی طور پر وزیراعلیٰ کے ایڈوائس کا پابند ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں البتہ اختلاف رائے موجود ہے۔ تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کے ہدایات کے مطابق ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں