اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں دو نوسربازوں نے غیر ملکی خاتون کو نقدی سے محروم کردیا ذرائع کے مطابق ایف سکس سپر مارکیٹ میںدونوسربازوں نےنے پولش خاتون کو غیر ملکی کرنسی سے محروم کر دیا۔
مزیدپڑھیں: مریدکے، پلاسٹک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، 3 مزدور جھلس گئے
ذرائع کے مطابق دو افراد جعلی پولیس افسر بن کر پولینڈ کی خاتون شہری سے 500 پائونڈ اور کچھ یوروز چھین کر فرار ہوگئے ۔ دونوں افراد نے چیکنگ کے بہانے خاتون کو روکا اور اسکا پرس چیک کیا۔
پرس میں موجود نقدی نکالی اور پرس پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں نوسربازوں نے پولیس یونیفارم پہنا تھا۔ تھانہ کوہسار پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔















