اسلام آباد(نیو زڈیسک ) اسلام آباد میں ٹریل 5 پر ہائیکنگ کے لیے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان لڑکے کی لاش پیر کی صبح ایک کھائی سے ملی۔پولیس کے مطابق لاش کو محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے عملے نے تلاش کیا جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔بچے کی لاش کو کھائی سے نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے۔
طحہٰ کی والدہ اور دیگر اہل خانہ لاش کی شناخت کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کا خیال ہے کہ 15 سالہ لڑکا پھسل کر کھائی میں گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروز پیر،27جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
تاہم، طحہٰ کے والد نے قبل ازیں ایک رپورٹ درج کرائی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے بیٹے کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ پیدل سفر کے لیے گیا تھا۔
جس کے بعد پولیس نے ٹریل 5 اور ملحقہ مارگلہ ہلز پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ وہ لڑکے کی لاش برآمد کرنے کے لیے لوہے دندی کا راستہ استعمال کریں گے۔