اہم خبریں

دہشتگردی کے عفریت کومکمل ختم کرکے ہی دم لیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت مکمل ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ پوری قوم کو بہادر افواج پر فخر ہے۔ ہم شہدا کوسلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر ۔حوالدار شفیق اللہ کی بلندی درجات کی دعا۔

مزید پڑھیں :آرمی چیف کا ایرانی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ٹیلی فون پر رابطہ

بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا۔ ادھر دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے کچھ اچھے نتائج نہیں آئے۔
پاکستان نے سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھا دی۔ کچھ طاقتیں پاک چین کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں۔ وہ طاقتیں افغان عبوری حکومت کی کمزوری کا فائدہ اٹھارہی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی جیسے دہشتگردوں کو سپورٹ مل رہی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :سورج آگ اگل رہا ہے،میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ ،ہیٹ سٹروک کا خطرہ

کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔ جبکہ چیئرمین نیکٹا رائے طاہر نے کہا کہ حملے کا منصوبہ افغانستان میں تیار ہوا۔وہیں سے آپریٹ ہوا۔ بشام حملے کے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے۔ حملے میں استعمال گاڑی کا چیسز نمبر مل گیا۔ حملے میں استعمال ہونے گاڑی پاکستانی نہیں تھی۔
بشام حملے میں استعمال گاڑی افغانستان سے لائی گئی۔خودکش بمبار کے اعضا موقع سے اکٹھے کیے گئے۔5جنوری کوفیض اللہ نے خودکش بمبار کو مانسہرہ کا سفر کرایا۔مانسہرہ میں عادل شاہ زیب کے حوالے کردیتا ہے۔ 5جنوری سے 26مارچ تک خودکش بمبار کو عادل شاہ زیب ہینڈل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :شمالی کوریا کا واشنگٹن، سیول پر جاسوس طیارے اور کشتیاں بھیجنے کا الزام

خودکش بمبار کی ریکی بھی کرائی گئی۔ خان لالہ ۔قاری اسداللہ نے افغانستان میں گاڑی خریدی ۔ خودکش بمبار کو افغانستان میں تربیت دی گئی۔ دہشتگردوں نے ملک دشمن ایجنسیوں سے بھاری رقم وصول کی۔ دہشتگرد پاکستان اور چین کے تعلقات بگاڑنا چاہتے تھے۔ بشام حملے میں 11دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں عادل شاہ زیب ۔شفیق قریشی ۔زاہد قریشی شامل۔ سخاءاللہ ۔عبداللہ ۔عبدالرحمان بھی گرفتار دہشتگردوں میں شامل ہیں۔ گرفتار 11دہشتگرد سی ٹی ڈی کے پی کے پاس ریمانڈ پر ہیں۔ دہشتگردوں کی مضبوط پراسیکیوشن کرنے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں