بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 540 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار500 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 780 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :سورج آگ اگل رہا ہے،میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ ،ہیٹ سٹروک کا خطرہ
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 860 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 190میگاواٹ بگاس سے 121۔اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 888 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 6 سے8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔