اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سفارتی محاذ پر وزیراعظم کی کامیابیاں جاری۔ امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ شہباز شریف سے پاکستان میں کویت اور قطر کے سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ۔
مزید پڑھیں : ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جیل منتقل
وزیراعظم کو امیر کویت اورامیر قطر کے خطوط پیش کئے۔ کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیرشیخ مشعل الحمد الجابر الصباح کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ۔ قطر کے سفیر نے بھی وزیراعظم کو شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔
مزید پڑھیں : پشاور کے جنرل ایریا میں آپریشن ،5 دہشتگرد ہلاک،کیپٹن اور سپاہی شہید
شہبازشریف نے کہا کویت اور قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے یہ بڑی پیشرفت ہے۔امیرکویت اور قطر کا دورہ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان اورکویت کامشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس 28 سے 30 مئی کو کویت میں ہوگا۔