اسلام آباد(نیوز ڈیسک )26 اور 27 مئی کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو، موہنجوداڑو 50،جیکب آباد 49، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، روہڑی، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپوراور سکرنڈ میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: یونان ،پاکستانی صحافی مونا خان سفارت خانے کی مداخلت کے بعد رہا
اتوار کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم (شام/رات)میں گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔
اتوارکے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔