مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)مکہ کے مکینوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کیے جانے کا امکان ہے۔
سعودی حکام اس حوالے سے غور کررہے ہیں کہ غیر قانونی حجاج کو روکنے کے لیے مکہ کے قانونی رہائش رکھنے والے تارکین وطن اور سعودی شہریوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کرایا جائے۔
حکام نے ابتدائی طور پر اسے پری پیڈ پیکج کا نام دیا ہے اور اس حج پیکج کو مکہ کے مکین صرف یوم عرفات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے یعنی انہیں صرف یوم عرفات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
مزیدپڑھیں:وفاق سے مطالبہ ہے ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں،علی امین گنڈا پور
اس منصوبے کے تحت مکہ کے جنوب مشرق میں عرفات اور مناسک حج سے منسلک دو مقدس مقامات میں رہائش شامل نہیں ہے۔
مذکورہ پیکج سے فائدہ اٹھانے والے ایک مخصوص جگہ پر جمع ہوں گے جہاں انہیں ظہر کی نماز کے بعد عرفات لے جایا جائے گا۔
جہاں وہ حج پرمٹ حاصل کرنے کے لیے حکام کو یہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے ماضی میں حج نہیں کیا تھا اور مکہ میں اپنے رہائشی معلومات فراہم کریں گے۔
مزیدپڑھیں:بھالو کا آدھا گلا گوشت کھانے والی فیملی کے دماغ میں کیڑے پڑ گئے
وہ عرفات میں بسوں کے اندر ہی رہیں گے جب کہ دن میں مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ اگلے دن مکہ کے مشرق میں واقع وادی منی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جمع ہوں گے۔
وہ مکہ میں اپنے گھروں میں رات گزاریں گے کیونکہ متعدد مسلمان علما نے مکہ کے باشندوں کے لیے جن کے پاس منیٰ میں رہائش نہیں ہے، اس کی اجازت دے دی ہے۔