لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری میں سنجیدہ ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے چینی سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی�
مزید پڑھیں: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، عوام گرمی سے نڈھال، شارٹ فال 5000 میگاواٹ تک پہنچ گیا
جس میں پنجاب میں سولر پینلز بنانے کا پلانٹ لگانے پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر شافع نے کہا کہ چینی کمپنی سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، انہیں سہولت فراہم کی جائے گی۔ غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سولر انرجی کے فروغ کے لیے طویل المدتی پالیسی بنائی جائے گی، پنجاب میں سولر انرجی پر سرمایہ کاری کا اب بہترین وقت ہے۔