اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے لیے ایف بی آر کی2ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی دو اہم ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر 18 سے 19 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔
مزید پڑھیں: پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 300 سے زائد افراد دب گئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دو ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔آئی ایم ایف نے حالیہ مذاکرات میں پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے مارچ 2022 سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس معطل کردیا ہے، وفاقی حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے بجائے 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی وصول کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں