اہم خبریں

وزیر اعظم آج SIFC کے 10ویں اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس آج (ہفتہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
مزید پڑھیں: ٹھٹھہ،ڈمپر اور وین میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا اور اس حوالے سے ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی اجلاس میں پنجاب کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سندھ سید مراد علی شاہ، بلوچستان سرفراز بگٹی اور خیبر پختونخوا کے علی امین گنڈا پور کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزارت تجارت جام کمال خان، وزیر قانون و انصاف نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ چاروں چیف سیکریٹریز کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں غیر ملکی سرمائے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے آخری اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا۔ اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سب کا اکٹھا ہونا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں