کوئٹہ (نیوز ڈیسک )کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی چیکنگ کے دوران نو کلو چرس برآمد ہوئی۔اوتھل اور جیونی کے علاقے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 4700 مکس پٹی برآمد کر لی گئی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بس سے9کلو چرس برآمد،کوسٹ گارڈ کی کامیاب کارروائی
علاوہ ازیں جیونی کوسٹل ہائی وے روڈ پر سنگل کیبن گاڑی سے سگریٹ اور تمباکو برآمد ہوا، پاکستان کوسٹ گارڈز نے اشیاء قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق محمود ٹرانسپورٹ کمپنی کے مسافر کوچ ماضی میں بھی اسمگلنگ میں ملوث رہے ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔