راولپنڈی( اے بی این نیوز )نواحی علاقے گوجرخان میں طوفانی ہوائیں اور بارش۔ ریسکیو کے مطابق ہو نے والی
بارش کے باعث حادثات میں 3 بچے جاں بحق، 15 زخمی۔ راولپنڈی :گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے کے درجنوں واقعات رونما ہوئے۔ راولپنڈی:زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :کے پی بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز
لاہورمیں لیسکوریجن میں آندھی سےبجلی کاترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔ آندھی کےباعث لیسکوکے300سےزائدفیڈرزٹرپ کرگئے۔ فیڈرزٹرپ اوردیگرخرابیوں کےباعث متعددعلاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ جبکہ
مزید پڑھیں :رات کی تاریکی میں ہماری مرکزی سیکرٹریٹ پر حملہ کیا گیا،عمرایوب
ڈڈیال آزاد کشمیر میں تیز آندھی اور طوفان کےباعث بجلی کے پول گر گئے۔ شدید آندھی اورطوفان سے مکان کی چھت گر گئی۔ ملبےتلے دب کر شہری محمد شیراز،اہلیہ اور3 بچے شدید زخمی ہو گئے.
پسرورمیں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گاؤں بھاگ میں چچا بھتیجا آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔ 32 سالہ راحیل اور 12 سالہ محمد علی کھیتوں میں چارہ کاٹ رہے تھے کہ آسمانی بجلی گر ی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئے۔