اہم خبریں

کے پی بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز

پشاور ( اے بی این نیوز       )خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ پیش کر دیا ۔ کے پی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ۔ جبکہ پنشن 10 فیصد بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ آفتاب عالم نے بجٹ تقریرکرتے ہو ئے کہا کہ ’’صوبائی حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کم از کم اجرات کو 32 ہزار سے بڑھا کر 36 کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیں :رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ، یہ ایک بلائنڈ کیس ہے،آئی جی اسلام آباد

احساس روزگارکیلئے12ارب،تعلیم کیلئے362ارب،صحت کیلئے232ارب اور صحت کارڈ کیلئے34 ارب مختص کیے گئے ہیں۔تعلیم کیلئے 362 ارب 68 کروڑ، صحت کیلئے 232 ارب روپےمختص ہیں جبکہ صحت سہولت کارڈ کیلئے 34 ارب،بی آر ٹی سبسڈی کیلئے 3 ارب مختص ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور احساس روزگار، نوجوان پروگرام، ہنر پروگرام کے تحت ایک لاکھ روزگار ، 12 ارب مختص جبکہ امن و امان کیلئے 140 ارب 62 کروڑ، سیاحت کیلئے 9 ارب 66 کروڑ روپےمختص ہیں اور زراعت کیلئے 28 ارب 93 کروڑ، توانائی کیلئے 31 ارب 54 کروڑ روپے مختص ہیں۔

متعلقہ خبریں