اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عدالت نے وزیر قانون ، سیکرٹری داخلہ او خارجہ سیکٹر کمانڈر ائی ایس ائی ڈائریکٹر ائی بی سیکٹر کمانڈر ایم ائی کو ائندہ تاریخ پر طلب کر لیا۔ احمد فرہا کیس کی اگلی سماعت لائیو دکھانے کا حکم ۔
حکم نامہ کے مطابق عدالت نے سینیئر صحافی امد میر اور سیکرٹری پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کیا۔جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ مغوی اگر آئندہ تاریخ سے قبل بازیاب ہو جائے تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔
مزید پڑھیں :دبئی لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے مرکزی دفتر پر کارروائی کی گئی، عدالت سے رجوع کریں گے، بیرسٹر گوہر
حکومتی ادارے مغوی احمد فراد کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں لہذا حکومتی ضمانت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ ائی جی اسلام اباد سے پچھلے ایک سال کی تمام تھانوں میں نامعلوم افراد کے حوالے سے درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب۔ کیس کی اگلی سماعت 29 مئی کو اسلام اباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
صحافی حامد میر نے پیمرا کے الیکٹرانک میڈیا پر پابندی کے نوٹیفکیشن سے متعلق بتایا۔ عدالت میں اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ عدالت جس کیس میں مناسب سمجھے رپورٹنگ کا حکم دے سکتی ہے۔
مقدمہ اہم نوعیت کا ہے، پاکستانی عوام میں کافی تشویش ہے اس لیے عدالت رپورٹنگ کی اجازت دیتی ہے۔
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کا کیس،8صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اردو میں حکمنامہ جاری کیا۔ جسٹس محسن اخترکیانی کا مسنگ پرسنز کے تمام کیسز براہ راست نشر کرنے کا حکم ۔ مغوی آئندہ تاریخ سے قبل بازیاب ہوا تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ دیں۔
بازیابی کیلئے اٹارنی جنرل ،ایم آئی ،آئی ایس آئی ،سی ٹی ڈی سے رابطے میں ہیں۔ اٹارنی جنرل حکومت سے بات کرکے مغوی کو برآمد کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں ۔
سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی ،ایم آئی ،ڈائریکٹر آئی بی ،وزیرقانون ،سیکرٹری دفاع وداخلہ 29مئی کوطلب کر لیا گیا ہے۔