اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر منہدم کرنے کا معاملہ،مرکزی دفتر پر ٹینٹ لگا دیئے گئے

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) سی ڈی اے کا پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر گرانے کا معاملہ۔ پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی دفتر پر ٹینٹ لگا دیئے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد طلب کیا جا چکا ہے ۔ عمرایوب نے اے بی این سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم لوگ زمین پر بیٹھ جائیں گے۔آخر 6 فٹ کی قبر میں ہی جانا ہے ۔ابھی دو فٹ اوپر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ہمارے پاس سی ڈی اے کا لیٹر موجود ہے۔ کبھی بھی اگر تجاوزات قرار دیکر چیز گرائی جائے تو قانونی نوٹس جاری کیا جاتا ہے ۔ہم۔اس کو چیلنج کریں گے۔

مزید پڑھیں :ہیٹ ویو 30 مئی تک برقرار، جون اس سے زیادہ گرم ہوگا،محکمہ موسمیات، الرٹ جاری

علی محمد خان نےاے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نا جھکنے والے ہیں نا بکنے والے ہیں ۔ہمیں بلڈنگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ہم نے نظریہ ڈسکس کرنا ہے۔ عمران خان کو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ایسی چیزوں سے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ پورے پاکستان پوری دنیا نے دیکھا کس طرح سب سے بڑی جماعت کو منہدم کرنے کی کوششیں جاری ہیں

پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سڑک پر لاکر بیٹھایا گیا ہے۔ہمارا پنجاب کا دفتر بھی 9 مئی کے بعد سیل کر دیا گیا تھا۔ہم نے بڑی کوشش کی لیکن روزانہ وہاں سے ڈاکہ مارا جاتا ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو لوگوں کے دلوں سے دھندلا دیں گے۔ان کی جانب سے اب عدلیہ پر یلغار کی جارہی ہے۔عدلیہ کو انڈر پریشر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں :35 لاکھ ٹن خراب،کیڑوں والی درآمد گندم کی فروخت کا اشتہار جاری

سپریم کورٹ کو جس انداز سے پارلیمنٹ سے للکارا جا رہا وہ قابل شرم ہےحیران ہوں کہ چئیر کس طرح سے یوں للکارنے کی اجازت دے رہی ہےکسی کا نام نہیں لوں گا تاکہ ان کا قد نہ بڑھےبشمول وزیر قانون کے سب نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر آئینی ادارے پر حملے کیےدو سال سے ہم ریاستی ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں9۔

مزید پڑھیں :سندھ ،صحافی نصراللہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

مئی کا ڈرامہ رچایا گیا اور اس کی آڑ میں ظلم و بربریت کی گئی ایک سال تک رویہ سخت سخت کیا گیامقصد ایک تھا کہ 8 فروری کو کسی طریقے سے عمران خان کو جیتنے نہیں دیناتمام ہتھکنڈے اپنائے گئے پارٹی طاقتور سے طاقتور ہوتی چلی گئیجیل کے اندر بیٹھے لیڈر کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ یہ خان صاحب کو مجبور کرنے میں ناکام رہے ایک ہی آپشن باقی ہے کہ آپ ہمیں قتل کر دیںرات کو جو غیر قانونی اقدام اٹھایا گیا اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں .

متعلقہ خبریں