اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق، ایک براعظمی ہوا ملک کے بیشتر حصوں پر موسم پر حاوی ہے، جس کے ساتھ بالائی فضا میں ایک ہائی پریشر کا نظام آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: میکسیکو میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج گرنے سے9افراد ہلاک
جمعرات کو بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو دادو، جیکب آباد اور موہنجو داڑو گرم ترین مقامات رہے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔