اہم خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے دفاتر چار روز تک بند ،وجوہات سامنے آگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک ) لائسنس سسٹم کی اپ گریڈیشن کے پیش نظر پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے دفاتر چار روز کے لیے بند رہیں گے۔ایک بیان میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اور تمام لائسنس دفاتر 23 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی

اپ گریڈ کی وجہ سے سسٹم جمعرات کی شام 5 بجے سے 27 مئی (پیر) کو سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گا۔ اس دوران، لرنر پرمٹ، تجدید، اور نئے لائسنس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 27 مئی کو سہ پہر 3 بجے کے بعد لائسنس کے دفاتر کا دورہ کریں، اور جن کے پاس ای-لائسنس ہے وہ درست تصور کیا جائے گا۔

افسر نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مدت کے دوران ای-لائسنس رکھنے والوں کو کوئی چالان ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں