لاہور(نیوز ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے غیر معیاری مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پہلی پرواز بشکیک کے طلباء کو لے کر کراچی پہنچ گئی
اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر اور گیس غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی 313 مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اوگرا نے ایل پی جی کاروبار کے لیے نیا ضابطہ اخلاق غیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی ری فلنگ کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دے دیا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرز ہی ایل پی جی کا کاروبار کر سکیں گے۔اوگرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ نگرانی کے تمام اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔