اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی بجٹ2024۔25پاکستان کےقرضوں میں اضافہ ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کوآئندہ مالی سال حکومت پاکستان کے قرضوں میں اضافےکاخدشہ۔ آئی ایم ایفنےنئےمالی سال حکومتی قرضوں میں10ہزار 433ارب روپےاضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔ حکومتی قرض آئندہ مالی سال بڑھ کرریکارڈ87ہزار346ارب روپےپر پہنچنےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت کےمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔
مزید پڑھیں :لگتا ہے ملک کے منتخب نما ئندو ں کے علا وہ سب کی عزت ہے، فیصل سبز واری
ایک سال میں حکومت کےغیر ملکی قرض میں 2 ۔ہزار797 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔ آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر53 ہزار878 ارب روپے ہوجائےگا۔ ایک سال میں حکومت کاغیر ملکی قرضہ بڑھ کر33 ہزار648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا۔ رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے ۔ مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ46 ہزار242 ارب روپے رہنےکا تخمینہ ہے ۔ حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک30 ہزار671 ارب روپےرہنےکا امکان ہے۔