اہم خبریں

سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ کے دوران 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، سیکیورٹی فورسز کی ایک ماہ کی کارروائیوں کے دوران بلوچستان کے ضلع ژوب میں 29 دہشت گرد مارے گئے۔
مزید پڑھیں: ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر غیر ملکی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے معاملے پر آپریشن کیا۔یہ آپریشن 21 اپریل کے بعد بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کیا گیا۔

ایک ماہ سے جاری آپریشن میں 29 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 14 مئی کو میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل موثر بارڈر مینجمنٹ قائم کرنے کا کہہ رہا ہے، امید ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے گی۔

متعلقہ خبریں