اہم خبریں

اسلام آبادمیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ اسلام آباد کے آبپارہ تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل کی کوشش، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر الزامات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا،فائنل تاریخ آگئی
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔رؤف حسن کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق وہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد اسلام آباد آفس جارہے تھے کہ ایک شخص جو کہ خواجہ سرا معلوم ہوتا تھا اس نے روکا اوران پر پر حملہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی وقت تین اور خواجہ سرا آئے اور مجھ پر جان لیوا حملہ کیا۔ انہوں نے مجھے مارنے کے لیے تیز دھار ہتھیار سے میرا گلا کاٹنے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے بلیو ایریا میں ان پر اسی طرح کے حملے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر جی سیون سینٹر اسلام آباد میں جی این این کے دفتر کے باہر خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کے چہرے پر زخم آئے تھے۔

متعلقہ خبریں