تہرن(نیوزڈیسک)ایرانی حکومت نے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا یا اس کے دیگر کوئی محرکات ہیں ۔ ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
، کمیٹی ممبران جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تحقیقات شروع کردی، انکوائری مکمل ہوتے ہی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔ دوسری جانب ایرانی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ محمد حسن کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو آگ لگنے کے باوجود صدر ابراہیم رئیسی ، وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان اور دیگر تمام افراد کی لاشیں قابل شناخت ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار
کسی ڈی این اے کی ضرورت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم کی لاش ثابت ملی تاہم آیت اللہ محمد علی آل ہاشم نے ہیلی کاپٹر شکار ہونے کے بعد ایک گھنٹہ زندہ رہے یہاں تک کہ صدارتی آفس کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی سے ٹیلفونک گفتگو بھی کی ۔