اہم خبریں

ایرانی آرمی چیف محمد باقری کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

تہران (نیوزڈیسک)ایرانی آرمی چیف محمد باقری نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثےکی تحقیقات کا حکم دیدیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی چیف آف آرمی سٹاف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اعلیٰ سطح کمیٹی ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کاتعین کرےگی۔
ایرانی صدر کی شہادت ، پاکستان میں سوگ کا اعلان،قومی پرچم سرنگوں رہے گا
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی موت پر “افسوس” کا اظہار کیا ۔ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سکریٹری جنرل ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رئیسی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

متعلقہ خبریں