اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترکیہ اور پاکستان تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ اسحاق ڈار کی تر ک ہم منصب سے ملا قات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس ۔ کہا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں۔ دونوں مما لک کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی رہی ۔ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔
مزید پڑھیں : ایرانی صدر کی شہادت ، پاکستان میں سوگ کا اعلان،قومی پرچم سرنگوں رہے گا
ترکیہ اور پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔ پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعاون کو جاری رکھے گا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدرر اور وزیر خارجہ کے انتقال سے ہمیں شدید دکھ ہوا۔ پاکستان کا میرا یہ پہلا دورہ ہے۔ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔















