لیڈز (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد قومی ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔ گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرنی کرینگے ۔
Pakistan men's white-ball head coach Gary Kirsten joins the team in Leeds ahead of the #ENGvPAK T20I series. pic.twitter.com/wu0K6jRuV8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 19, 2024
پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کریگی جبکہ منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پریکٹس کریگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریر 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائیگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کے ہیڈ نگلے لیڈز میں کھیلا جائیگا۔