اہم خبریں

آ ج20مئی بروز پیر 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: وزیر توانائی
پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

منگل کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ جبکہ بالائی خيبر پختونخوا ، جیوانی، قلات، گلگت بلتستان اور نور پور تھل میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: دیر(بالائی) 11، مالم جبہ 09،کالام 04، بلوچستان: جیوانی،قلات 05، گلگت بلتستان:بگروٹ 04، گلگت 03، بونجی،ہنزہ 02 ، پنجاب: نور پور تھل میں01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ، اور نواب شاہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم شام /رات مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

متعلقہ خبریں