تہران(ا ے بی این نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے۔
مزید پڑھیں :حکو مت مشکل میں پھنس گئی ، آئی ایم ایف سود ادائیگی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کے مطالبے پر ڈٹ گیا
ایرانی میڈیا کی جانب سے حادثے کی متضاد رپورٹس موصول ہو رہی ہیں اور ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا اس میں ابراہیم رئیسی سوار تھے یا نہیں۔
صدر کا قافلہ تین ہیلی کاپٹرز پر مشتمل تھا اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، ابراہیم رئیسی اسی میں سوار تھے۔
ابھی تک حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی بھی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔















