اسلام آ باد (اے بی این نیوز )طلبہ پر تشدد، حکومت کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد کرغزستان بھیجنے کا اعلان،، لا ہور میں نیو ز کا نفر نس میں وزیراطلا عات عطا تارڑ نے کہا کسی پاکستانی کو غیر محفوظ نہیں ہونے دیں گے، جو طلبہ واپس آنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیاجارہا ہے۔ دو طلباء گروپوں میں جب تصادم ہوا تو اس وقت پاکستان کے طلباء ٹارگٹ نہیں تھے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کی ایک مخصوص جماعت کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں پاسپورٹ آفس کا دورہ،عملہ حیران
سیاسی جماعت کی جانب سے لوگون کے جذبات سے کھیلنا انتہائی شرمناک فعل ہے۔ وزیر امور کشمیر امیر مقام بولے کہ ہمیں جذبات میں آ کر نہیں سوچنا، کوشش ہے کہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ اس حوال سے ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے، جو طلبا واپس آنا چا ہتے ہیں وہ رابطہ کرکے واپس آ سکتے ہیں۔