ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دریا خان پل پر دہشت گردوں کے حملے کو آدھے گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق متعدد دہشت گردوں نے دونوں صوبوں کو ملانے والے دریائے سندھ کے پل پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: اتوار 19 مئی 2024 . پاکستان میں سونے کی قیمت
پولیس، کسٹم اور ایکسائز اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان 30 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پل پر دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔