ایران ( نیوز ڈیسک ) خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو بالغ بچوں کی ماں 53 سالہ پروین موسوی کو ایران کی ارمیا جیل میں منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں سزا یافتہ افراد کیساتھ پھانسی دی گئی۔
مزید پڑھیں: آ ج19مئی بروز اتوار 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟
مشرقی ایران کے شہر نیشا پور میں 27 سالہ خاتون فاطمہ عبداللہی کو شوہر کے قتل کے الزام میں پھانسی دی گئی ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم ازکم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں نئے ایرانی سال کے اختتام اور رمضان کی چھٹیوں کے بعد نیا رجحان شروع ہوا اور اب تک 6 خواتین سمیت 115 افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے ۔
ایران میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے ۔ سزائے موت کیخلاف سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے جن خواتین کو پھانسی دی گئی ان میں بہت سی خواتین کی زبردستی شادی کروائی گئی یا وہ گھریلو تشدد کا شکار بنیں ۔ غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق ایران میں 2015 کے بعد کسی بھی سال کے مقابلے میں گزشتہ سال سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں۔